اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'ملک کے عوام کے مفادات کو نظر انداز کرکے کبھی بھی ویکسین برآمد نہیں کیا' - کورونا ویکسین کی دستیابی پر اہم خبر

سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (سی آئی آئی) کے سی ای او، ادر پونا والا نے واضح کیا ہے کہ انہوں نے ملک کے عوام کے مفادات کو نظرانداز کرکے کبھی بھی ویکسین کی برآمد نہیں کی اور ملک میں جاری ویکسینیشن مہم ان کا ادارہ ہرممکن مدد فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

'ملک کے عوام کے مفادات کو نظر انداز کرکے کبھی بھی ویکسین برآمد نہیں کیا'
'ملک کے عوام کے مفادات کو نظر انداز کرکے کبھی بھی ویکسین برآمد نہیں کیا'

By

Published : May 19, 2021, 10:37 PM IST

ادار پونا والا کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب مرکزی حکومت کے ویکسین برآمد کے فیصلے پر ملک میں پرزور بحث چھڑی ہوئی ہے اور سی آئی آئی سمیت دیگر ویکسین تیار کرنے والی کمپنیوں کے کردار پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔

سی آئی آئی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دار پونا والا کے حوالے سے واضح کیا گیا کہ رواں سال جنوری میں ان کے پاس ویکسین خاصی مقدار میں موجود تھی اور اس وقت کورونا کے معاملات بہت کم تھے اور ملک میں ویکسینیشن مہم شروع ہوچکی تھی۔

اس صورتحال میں متعدد صحت ماہرین کا نظریہ تھا کہ بھارت نے کورونا کو بہت مؤثر طریقے سے کنٹرول کیا ہے۔ اسی وقت دنیا کے متعدد ممالک کو کورونا کے بحران کا سامنا کر نا پڑ رہاتھا اور انہیں مدد کی بہت ضرورت تھی۔

اس وقت مرکز نے اپنی جانب سے ان ممالک کو ہر ممکن مدد فراہم کرائی اور اس سلسلہ میں یہ ٹیکے ان ممالک کو بھیجے گئے جہاں ان کی اشد ضرورت تھی۔ انہوں نے کہا کہ 'لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بھارت جیسے بڑے ملک میں ویکسینیشن مہم دو سے تین ماہ میں مکمل نہیں کی جاسکتی ہے اور اس میں کافی وقت لگے گا۔

سی آئی آئی مرکزی حکومت کے ساتھ مل کر اپنی طرف سےانتھک کوشش کررہی ہے تاکہ انسانیت کی بہتر خدمت کی جاسکے اور اس جذبے کو مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ ہم سبھی کے لئے ایک ساتھ مل کر کام کرنے اور اس وبا کو شکست دینے کا وقت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details