کھٹمنڈو: نیپال کے پوکھرا بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح دو ہفتے قبل ملک کے نو منتخب وزیر اعظم پشپا کمل دہل 'پراچندا' نے کیا تھا اور اسے چین کے تعاون سے تعمیر کیا گیا تھا۔ اس ہوائی اڈے پر اتوار کو ایک طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس میں 72 افراد سوار تھے۔ ہوائی اڈے کا باضابطہ افتتاح یکم جنوری 2023 کو کیا گیا تھا۔ یہ اہم منصوبہ چین کے 'بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو' (BRI) تعاون کا حصہ تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اس ہوائی اڈے کے کھلنے کے ساتھ ہی پوکھرا کا بین الاقوامی خطے کے ساتھ رشتہ قائم ہوا ہے۔
اخبار 'کھٹمنڈو پوسٹ' کے مطابق نیپال کی حکومت نے مارچ 2016 میں چین کے ساتھ ہوائی اڈے کی تعمیر کے لیے کم شرح سود پر 215.9 ملین ڈالر کے قرض کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ پچھلے سال چین کے سابق وزیر خارجہ وانگ یی نے بالواتار میں ایک ملاقات کے دوران پوکھرا ریجنل انٹرنیشنل ایئرپورٹ نیپال کے اس وقت کے وزیر اعظم شیر بہادر دیوبا کے حوالے کیا تھا۔
لیکن اتوار کی صبح تقریباً 11 بجے پوکھرا ہوائی اڈے پر اترتے وقت یتی ایئر لائن کا طیارہ پرانے ہوائی اڈے اور نئے ہوائی اڈے کے درمیان دریائے سیتی کے کنارے پر گر کر تباہ ہو گیا۔ جس میں کم از کم 68 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں پانچ بھارتی بھی شامل تھے۔ جبکہ جہاز میں کل 72 افراد سوار تھے۔ چار افراد کا ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: