نئی دہلی: اطلاعات و نشریات، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ ملک کے ہونہار نوجوان نسل کو زیادہ اجرت کی لالچ سے بچانے کے لیے ہمیں انہیں اس قابل بنانا ہوگا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کی طرف توجہ دیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ہندنے پوری دنیا کو یہ دکھادیا ہے کہ ہم ڈجیٹل انڈیا پروگرام کو کامیابی سے نافذ کررہے ہیں ۔ اسی لئے اب ملک میں یوپی آئی کے ذریعہ آن لائن سے زیادہ مالی لین دین ہورہے ہیں۔Anurag Thakur On NEP
ٹھاکر ا ٓج جالندھر کے دوآبہ کالج کے وریندر آڈیٹوریم میں کالج کی تقسیم اسناد کی 65 ویں تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مزید کہاکہ 34 سال کے بعدمرکزی حکومت نے ، نئی تعلیمی پالیسی لا کر کھیلوں ، تعلیم، ہنرمندی کے فروغ کے شعبوں اورعلاقائی زبانوں میں تعلیم فراہم کرنے کےسلسلے میں ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اسکل انڈیا پروگرام کے تحت ملک کے نوجوانوں کو بےشمارمواقع کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کئے گے ہیں اور سافٹ اسکل پر خصوصی توجہ دےکر ملک وبیرون ملک میں ایک اچھے کیریئر بنانے کے لئے بے شمارمواقع فراہم کئےگئے ہیں ۔
مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے منگل کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے تقسیم اسناد کی تقریب میں شرکت کی تھی، کہاکہ آج کا دورہ خواتین کو با اختیار بنانے کا دور ہے، اس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ خواتین ہر شعبےمیں خصوصا تعلیم اورکھیلوں کےشعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں اوریہ آج کےبدلتے ہوئے بھارت کی ایک مثالی تصویر ہے۔ جناب ٹھاکر نے کہاکہ یہ ہمارے لئے بڑے خوشی کی بات ہے کہ بھارت کی معیشت دنیا میں گیارہویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ ملک کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں کہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں ، امیروں اور غریبوں نے کامیاب ڈجیٹل لین دین کے ذریعہ ملک کو ایک ڈجیٹل بھارت بنانے کے خواب کو حقیقت میں بدلا ہے۔ ا س سے پہلے انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کالج کے احاطہ میں پودا بھی لگایا۔