اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Post Budget Webinar سیاحت کی ترقی کے لیے طویل مدتی منصوبے کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت، وزیراعظم مودی - وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی پوسٹ بجٹ ویبینار سے خطاب میں کہا کہ ملک میں سیاحت کے شعبے کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کے لیے کافی محنت اور طویل مدتی منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 3, 2023, 4:21 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو ملک میں سائنسی طریقہ کار اور نئی سوچ کے ساتھ سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس شعبے میں زراعت، بنیادی ڈھانچہ اور ٹیکسٹائل جیسے شعبے کی ہی طرح روزگار کے بڑے مواقع پیداکرنے کی صلاحیت ہے۔ وزیر اعظم مودی پوسٹ بجٹ ویبینار سیریز کے آج کے ایپی سوڈ میں سیاحت کے شعبے کی ترقی پر حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں کے ایک مباحثے کا افتتاح کر رہے تھے۔ انہوں نے اس شعبے کے لیے طویل مدتی منصوبے پر کام کرنے کا مشورہ دیا۔ ہندوستان کے سیاحتی مقامات سے متعلق ایپ اور ڈیجیٹل مواد کو اقوام متحدہ کی تمام تسلیم شدہ زبانوں کے ساتھ ملک کی تمام بڑی زبانوں میں تیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر اشارے بھی تمام زبانوں میں ہونے چاہئیں، جس سے دوسری زبان بولنے والے سیاحوں کے لیے آسانی ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایسی چیزوں کی اہمیت کوسمجھیں اور سائنسی سوچ کے ساتھ سیاحت کے شعبے کو ترقی دیں تو اس شعبے میں روزگار پیدا کرنے کی طاقت وہی ہے جو زراعت، انفراسٹرکچر اور ٹیکسٹائل جیسے شعبوں میں ہے۔ انہوں نے ہندوستان میں تربیت یافتہ مختلف زبانوں کے لئے ٹورسٹ گائیڈز کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور اس کے لیے اداروں میں کورسز اور سرٹیفیکیشن کا نظام اور گائیڈز کے لیے ڈریس کوڈ تجویز کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا، 'ملک میں سیاحت کے شعبے کو نئی بلندیوں پر پہنچانے کے لیے ہمیں الگ ہٹ کر سوچنا ہوگا اور طویل مدتی منصوبہ بندی کرنی ہوگی۔' انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی سیاحتی مقام کو ترقی دینے کی بات آتی ہے تو تین سوال اہم ہوتے ہیں، پہلا یہ کہ اس جگہ کی اہمیت کیا ہے، دوم، وہاں آسان رسائی کی بنیادی ضروریات کیا ہیں اور انہیں کیسے پورا کیا جائے اور تیسرا پروموشن کے لئے کیاکیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details