اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے رفتار اور پیمانے میں اضافہ کرنا ہوگا: وزیراعظم

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مینو فیکچرنگ کی صلاحیتوں میں اضافے سے ملک میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

Need to work hard to make manufacturing in India globally competitive, says PM Modi
Need to work hard to make manufacturing in India globally competitive, says PM Modi

By

Published : Mar 5, 2021, 11:06 PM IST

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے محکمہ برائے صنعت اور بین الاقوامی تجارت اور نیتی آیوگ کے ذریعے منعقدہ پیدا وار سے منسلک ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیم سے متعلق ایک ویبنار سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پچھلے 6 برسوں کے دوران میک ان انڈیا کی مختلف سطحوں پر حوصلہ افزائی کرنے کے لیے متعدد کامیاب کوششیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے مینو فیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے رفتار اور پیمانے میں اضافہ کرنے میں ایک بڑی چھلانگ لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دنیا بھر کی مثالوں کا حوالہ دیا، جہاں ان ممالک نے اپنی مینو فیکچرنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے ملک کی ترقی کی رفتار کو تیز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینو فیکچرنگ کی صلاحیتوں میں اضافے سے ملک میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ' حکومت کی سوچ واضح ہے - کم از کم حکمرانی، زیادہ سے زیادہ گورننس اور حکومت زیرو ایفکٹ، زیر و ڈیفکٹ کی توقع کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صنعت، مثلا تجارت کرنے کی آسانی، قوانین پر عمل در آمد کے بوجھ کو کم کرنے، لاجسٹک لاگتوں کو کم کرنے کے لیے، کثیر ماڈل بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، ضلع سطح پر بر آمدات کے مراکز تعمیر کرنے کے لیے ہر سطح پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ ہر ایک چیز میں حکومت کی مداخلت سے حل کے بجائے مزید مسائل ہوتے ہیں۔ لہذا خود سیلف ریگولیشن، سیلف اٹیسٹنگ اور سیلف سرٹیفکیشن پر زور دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بھارتی کمپنیوں کو اور بھارت میں کی جارہی مینوفیکچرنگ کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اسی طرح انہوں نے ہماری پیداواری لاگت ،مصنوعات، معیار اور اس کی افادیت کے لیے عالمی سطح پر پہچان پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی بنیادی صلاحیت سے متعلق شعبوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہوگا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details