اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Opposition Unity آئین کو بچانے کیلئے سب کو متحد ہونے کی ضرورت، نتیش - بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار

نتیش کمار نے کہا کہ ہم زیادہ سے زیادہ اپوزیشن جماعتوں کو ایک ساتھ لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملک میں باہمی محبت اور بھائی چارہ ہونا چاہیے۔ عوام میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اسے روکا جائے تاکہ ملک آگے بڑھ سکے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : May 21, 2023, 4:01 PM IST

نئی دہلی: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ آئین کو بچانے کے لیے پورے ملک میں تمام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملاقات کے بعد اتوار کو نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مرکزی حکومت جو کچھ کرنے کی کوشش کر رہی ہے وہ عجیب ہے۔ حکومت کو دیا گیا اختیار کیسے چھینا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو متحد ہونا چاہیے تاکہ ان لوگوں کو روکا جائے جو اپنے طریقے سے آئین سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔

اروند کیجریوال کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اچھا کام کر رہے ہیں اور ایسی صورت حال میں ہم انہیں اس معاملے پر اپنی حمایت دے رہے ہیں۔ نتیش کمار نے کہا کہ ہم زیادہ سے زیادہ اپوزیشن جماعتوں کو ایک ساتھ لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ باہمی محبت اور بھائی چارہ ہو۔ عوام میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اسے روکا جائے تاکہ ملک آگے بڑھ سکے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے آٹھ دن بعد مرکزی حکومت نے آرڈیننس لا کر اس فیصلے کو پلٹ دیا، جو کہ آئین کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تمام اپوزیشن پارٹیاں متحد ہو جائیں تو اس آرڈیننس کو راجیہ سبھا میں قانون بننے سے روکا جا سکتا ہے۔ یہ 2024 کا سیمی فائنل ہوگا۔

بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ جمہوریت میں منتخب حکومت کو حقوق حاصل ہوتے ہیں لیکن غیر بی جے پی حکومت والی ریاست میں مرکز انہیں پریشان کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال کو جن مسائل کا سامنا ہے ہم ان کی حمایت کرنے آئے ہیں۔ اگر دہلی میں بی جے پی کی حکومت ہوتی تو کیا لیفٹیننٹ گورنر میں ایسا کام کرنے کی ہمت ہوتی؟ دہلی میں بی جے پی کبھی واپس نہیں آئے گی۔ آپ اروند کیجریوال کو جتنا ستائیں گے، وہ اتنے ہی مضبوط ہوں گے۔ بی جے پی دہلی میں کبھی واپس نہیں آئے گی۔ اس موقع پر جنتا دل (یو) کے قومی صدر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ، آر جے ڈی کے راجیہ سبھا ایم پی منوج جھا،اے اے پی کے ایم پی سنجے سنگھ اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Divisive Politics Rejected کرناٹک میں کانگریس کی جیت تقسیم کی سیاست اور بدعنوانی کو مسترد کرتی ہے: سونیا گاندھی

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details