وزیر دفاع نے پیر کے روز یہاں ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے نوجوان سائنسدانوں کو ’ڈیر ٹو ڈریم 2.0 ایوارڈز‘ کے موقع پر منعقدہ پروگرام میں اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی سلامتی کے چیلنجز ، سرحدی تنازعات اور سمندری معاملات کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی وجہ سے دنیا بھر کے ممالک فوجی جدید کاری پر توجہ دے رہے ہیں اور فوجی ساز و سامان کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے پرائیوٹ شعبے کو مضبوط بنانے، ضروری سہولیات سے لیس کرنے کرنا اور نئے کردار کے لیے تیار کرنا ہوگا۔ اب تک دفاعی شعبے میں پرائیوٹ کمپنیوں کی شرکتداری کم رہی ہے اور سرمایہ اور ٹیکنالوجی اس کی اہم وجوہات ہیں۔