اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Gadkari On Farmers کسانوں کو زراعت کو متنوع بنانا چاہیے

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ممبئی میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے چینی کی پیداوار کم کرنے اور ایتھنول کی پیداوار بڑھانے پر زور دیا۔ Gadkari On Farmers

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 27, 2022, 5:31 PM IST

ممبئی: سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے ہفتہ کو کسانوں کو چینی کی پیداوار کو کم کرنے اور توانائی اور بجلی کے شعبوں کی طرف زراعت کو متنوع بنانے کا مشورہ دیا۔ یہاں نیشنل کوجنریشن ایوارڈس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے گڈکری نے کہا، جب کہ ہماری آبادی 65-70 فیصد زراعت پر منحصر ہے، ہماری زرعی ترقی کی شرح صرف 12-13 فیصد ہی ہے۔ گنے کی صنعت اور کسان ہماری صنعت کی ترقی کے لئے انجن ہیں۔Gadkari On Farmers

انہوں نے کہا کہ اگلا قدم چینی سے آمدنی بڑھانے کے لیے مشترکہ پیداوار ہونا چاہیے۔ صنعت کو چینی کم پیدا کرنی چاہیے اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی زیادہ پیداوار کرنی چاہیے، مستقبل کی ٹیکنالوجیز کو اپنانا چاہیے اور علم کو دولت میں تبدیل کرنے کے لیے قیادت کی طاقت کا استعمال کرنا چاہیے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ اس سے کسان نہ صرف خوراک پیدا کرنے والے بلکہ توانائی پیدا کرنے والے بھی بن سکیں گے۔ انہوں نے کہا، “اس سال ہماری ضرورت 280 لاکھ ٹن چینی تھی جب کہ پیداوار 360 لاکھ ٹن سے تجاوز کر گئی۔ اس کا برازیل میں پیدا ہوئی صورت حال سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، ہمیں ایتھنول کے نقطہ نظر سے پیداوار کو دیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمیں ایتھنول کی بہت ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'پچھلے سال کی گنجائش 400 کروڑ لیٹر ایتھنول تھی۔ ہم نے ایتھنول کی پیداوار بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ انڈسٹری بائیو ایتھنول سے چلنے والے پاور جنریٹرز جیسی ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے ایتھنول کی مانگ کے لیے منصوبہ بندی کرے۔ گڈکری نے کہا تاہم چینی کی صنعت کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی خریداری کے شرحوں کو معقول بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'کچھ ریاستیں مرکزی حکومت کی پالیسی کے مطابق ریٹ نہیں دے رہی ہیں، جو کہ گنے کی صنعت کے معاشی طور پر قابل عمل نہ ہونے کی ایک وجہ ہے۔' انہوں نے انڈسٹری سے بھی اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو مناسب فورمز پر اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں: Kisan Mahapanchayat ایم ایس پی اور دیگر مطالبات پر کسانوں کا جنتر منتر پر مہاپنچایت، ٹریفک متاثر

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details