اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'خوشگوار زندگی کےلیےخود کو بدلنے کی ضرورت' - ہمارا جسم جیسے ان پٹ لیتا ہے ویسا ہی آؤٹ پٹ دیتا ہے

بھوانی پریور میتری سنگھہ کے بینر کے تحت اس ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد کورونا مدت کے دوران مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

خود کو بدلنے سے ہی زندگی بہتر ہو گی
خود کو بدلنے سے ہی زندگی بہتر ہو گی

By

Published : Jul 6, 2021, 3:16 PM IST

خوشگوار زندگی گزارنے سے متعلق ایک ویبنار منعقد ہوا۔ لائف کوچ انجینئر سنیل ڈانگ نے اس موضوع پر روشنی ڈالی۔ انھوں نے کہا 'ہر کوئی دنیا کو تبدیل کرنے کا سوچتا ہے، لیکن کوئی بھی اپنے آپ کو بدلنے کا نہیں سوچتا۔ اگر ہم اپنے آپ کو تبدیل کرنا سیکھ لیں تو دنیا کے بہت سارے بڑے مسائل خود ہی ختم ہوجائیں گے۔ منفی خیالات اور افکار سے بچنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ اپنے آپ کو متحرک رکھیں۔'

بھوانی پریور میتری سنگھہ کے بینر کے تحت اس ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد کورونا مدت کے دوران مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:آٹھ ریاستوں میں نئے گورنرز کی تقرری

موٹی ویشنل اسپیکر سنیل ڈانگ نے کہا کہ 'ہمارا جسم جیسے ان پٹ لیتا ہے ویسا ہی آؤٹ پٹ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اپنے اندر اچھے خیالات اور خوشی لائیں گے تب ہی ہم دوسروں کو خوشی دے سکیں گے۔ ڈنگ نے کہا کہ کسی دوسرے کو بدلنے سے پہلے اپنے آپ کو بدلنا ہوگا۔ جس کے لئے ضروری ہے کہ ہم خود پہلے خوشی کی طرف گامزن ہوں اور پھر معاشرے اور ملک کو اس کی طرف گامزن کریں۔'

راجیش چیتن نے اس ویبنار کی صدارت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details