اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Asaduddin Owaisi on Social Awareness سماج میں شعور بیداری کی اشد ضرورت، اسد الدین اویسی - باشعور شہری ایک حساس سماج کی طرف

مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمان بیرسٹر اسد الدین اویسی نے 'باشعور شہری: ایک حساس سماج کی طرف' کے عنوان کے تحت منعقد پروگرام میں کہا کہ سماج میں شعور بیداری کی اشد ضرورت ہے اور اپنے آپ کو چوکنا رکھنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کی جانب سے ہمیں دبانے کی کوشش کی جائے گی لیکن ہم کو مایوس ہونے کے بجائے ایک ذمہ دار شہری کی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔Asaduddin Owaisi on Social Awareness

Asaduddin Owaisi on Social Awareness
سماج میں شعور بیداری کی اشد ضرورت، اسد الدین اویسی

By

Published : Oct 24, 2022, 6:38 PM IST

حیدرآباد: اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) حلقہ تلنگانہ کی عظیم الشان ریاستی کانفرنس کا آخری اور مرکزی سیشن "استعداد سازی اور مستقبل کی راہیں'' شہر کے نمائش گراونڈ میں منعقد کیا گیا، جس میں ہزاروں لوگ بشمول بچے، طلبہ و طالبات، پروفیشنلز، ڈاکٹرز، طلباء مدرس اور مرد و خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ورکن پارلیمان بیرسٹر اسد الدین اویسی نے "باشعور شہری: ایک حساس سماج کی طرف'' کے عنوان کے تحت ایک جامع خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سماج میں شعور بیداری کی اشد ضرورت ہے اور اپنے آپ کو چوکنا رکھنے کی ضرورت ہے، اس کا مطلب یہ نہیں ہیکہ ہم مشتعل یا متشدد ہوجائیں، بلکہ ہم اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں کے سلسلہ چوکنا رہیں۔ Asaduddin Owaisi on Social Awareness

سماج میں شعور بیداری کی اشد ضرورت، اسد الدین اویسی

اسد الدین اویسی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہمیں دبانے کی کوشش کی جائے گی لیکن ہم کو مایوس ہونے کے بجائے ایک ذمہ دار شہری کی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔ اس ضمن میں انہوں نے جنگ آزادی میں مسلمانوں بالخصوص خواتین کے کردار کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ انگریزوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے اور اپنی شہری ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی۔ اسد الدین نے ایس آئی او کو اس کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور اپنے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ Asaduddin Owaisi On Hijab حجاب پہننا قانونی اور آئینی حق ہے، اویسی

ABOUT THE AUTHOR

...view details