نئی دہلی:سابق مرکزی وزیر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر ہرش وردھن نے بھائی چارے اور رواداری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ ہندوستانی سماج کو جنت جیسا بنانے کے لئے لوگوں کو ان اصولوں کو اپنانا ہوگا۔Harsh Vardhan On Brotherhood
الحکمہ فاؤنڈیشن کی 30 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا، "آپسی بھائی چارے، رواداری اور عوامی فلاح و بہبود کا جو راستہ الحکمہ فاؤنڈیشن نے گزشتہ تین دہائیوں میں اختیار کیا ہے، اس کی تعریف نہ کرنا بہت بڑی زیادتی ہوگی۔ . آج ہم میں سے ہر ایک کو ان اصولوں کو اپنانا ہوگا تاکہ ہمارے گھر اور معاشرے جنت کا روپ بن جائیں۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے اعلیٰ اخلاقی اقدار پر زور دیتے ہوئے لوگوں سے جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ روحانی تزکیہ پر خصوصی توجہ دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ ایمانداری، ہمدردی، حساسیت، محبت اور ایک دوسرے کا احترام ہماری ثقافت کی روح ہے جس کے ذریعے ہم زندگی میں بلندیوں کو حاصل کر سکتے ہیں۔