اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بھارت: کورونا کے نمونوں کی جانچ کی تعداد 11.50 کروڑ سے تجاوز - COVID samples tested in country

ملک میں عالمی وبا کووڈ ۔19 کا پہلا معاملہ اس برس 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے مسلسل جانچ کا دائرہ بڑھایا اور متاثرہ افراد کا پتہ لگانے اور وائرس سے بچاؤ پر توجہ مرکوز کی۔

COVID
COVID

By

Published : Nov 6, 2020, 2:08 PM IST

کورونا وائرس کی زیادہ سے زیادہ جانچ کرکے وائرس متاثرین کا جلد پتہ لگا کر اس کی روک تھام کی مہم میں 5 نومبر کو ملک میں کل جانچ کی تعداد ساڑھے گیارہ کروڑ سے زیادہ ہوگئی۔

ملک میں عالمی وبا کووڈ ۔19 کا پہلا معاملہ اس برس 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے مسلسل جانچ کا دائرہ بڑھایا اور متاثرہ افراد کا پتہ لگانے اور وائرس سے بچاؤ پر توجہ مرکوز کی۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جمعہ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 5 نومبر تک جانچ کی کل تعداد 11 کروڑ 54 لاکھ 29 ہزار 95 ہوگئی ہے۔ جمعرات کو کورونا کے 12 لاکھ 20 ہزار 711 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

بڑے پیمانے پر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک میں روز بہ روز اس کی زیادہ جانچ کی مہم میں 24 ستمبر کو ایک روز میں 14 سے 92 ہزار 409 نمونوں کی جانچ کرنے کا ریکارڈ ہے۔

واضح ہو کہ جمعہ کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54157 مریض صحتمند اور 670 افراد فوت ہوئے۔ فعال معاملات کی تعداد میں 7189 کی کمی سے یہ تعداد 520773 رہ گئی ہے اور ان کی شرح 6.19 فیصد ہے۔ وہیں صحت ہونے والوں کی شرح 92.32 اور اموات کی شرح 1.49 فیصد ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا کے 47638 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ ان کے ساتھ انفیکشن کے معاملات کی تعداد 84.11 لاکھ کو عبور کر چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details