نئی دہلی: بھارت کے آپریشن دوست کے تحت زلزلہ زدہ ترکیہ میں مدد کرنے والی 47 رکنی این ڈی آر ایف کی ٹیم جمعہ کی صبح اپنے ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ 10 دنوں کے ریسکیو آپریشن کے بعد ملک واپس لوٹی ہے۔ باقی 54 رکنی ٹیم جس میں دستے کے سربراہ ہیں راستے میں ہیں اور توقع ہے کہ وہ آج شام تک غازی آباد کے ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن پہنچ جائے گی۔ بھارت نے ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے فوراً بعد آپریشن دوست کے تحت ترکیہ کی مدد کرنے کا اعلان کیا تھا اور فوج کی ایک ٹیم جس یں 60 پیرا فیلڈ اسپتال اور این ڈی آر ایف کی ٹیم کو زلزلہ متاثرین کے بچاؤ کی کے لیے بھیجی، اس کے لیے بھارت نے تقریبا سات طیارہ انسانی امداد کے سامان کے ساتھ بھیجا۔
ڈپٹی کمانڈنٹ دیپک تلوار کی قیادت میں این ڈی آر ایف کی 47 رکنی ٹیم جو جمعہ کی صبح واپس آئی تھی اس میں پانچ رکنی خواتین عملہ بھی شامل تھا، جسے 7 فروری کو ترکیہ بھیجا گیا تھا۔ 47 رکنی ٹیم این ڈی آر ایف ان 101 اہلکاروں میں شامل تھی جنہیں ترکیہ کے متاثرہ علاقوں میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں کے لیے چار رکنی ڈاگ اسکواڈ کے ساتھ دو الگ الگ بیچوں میں ترکیہ روانہ کیا گیا تھا۔ ترکیہ میں 6 فروری کو بڑے زلزلے اور اس کے آفٹر شاکس نے تباہی مچا دی تھی۔ آپریشنل دوست کی تفصیلات کا اشتراک کرتے ہوئے، ڈپٹی کمانڈنٹ دیپک تلوار نے اے این آئی کو بتایا کہ این ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے ملک میں سخت موسمی حالات کے باوجود زلزلہ زدہ ترکیہ میں اپنی 10 دن کی مصروفیات کے دوران دو بچوں کو ملبے سے بچایا اور 85 لاشوں کو نکالاگیا۔