اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تمل ناڈو میں بھاری بارش: این ڈی آر ایف کی 5 ٹیمیں تعینات - شمال مشرقی مانسون کے آغاز

این ڈی آر ایف نے تمل ناڈو میں شدید بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر وہاں 5 ٹیمیں تعینات کی ہیں۔

NDRF deploys 5 rescue teams in Tamil Nadu due to heavy rains
تمل ناڈو میں بھاری بارش: این ڈی آر ایف کی 5 ٹیمیں تعنیات

By

Published : Nov 8, 2021, 3:49 PM IST

قدرتی آفات سے نمٹنے والی قومی اتھارٹی NDRF نے تمل ناڈو میں، محکمۂ موسمیات کی طرف سے الرٹ جاری کیے جانے کے بعد، پیشگی طور پر اپنی 5 ٹیمیں تعینات کردی ہیں۔ الرٹ جاری کیے جانے کے بعد مالیہ انتظامیہ کے ریاستی کمشنر نے اِس کی درخواست کی تھی۔ محکمۂ موسمیات کی طرف سے چوکسی کا یہ اعلان خلیج بنگال پر ہوا کے کم دباﺅ کے بارے میں جاری کیا گیا تھا۔

اکتوبر میں شمال مشرقی مانسون کے آغاز کے بعد سے ہی تامل ناڈو اور پڈوچیری کے علاقوں میں بھاری بارش ہوئی ہے، جب کہ چنئی کے علاقے میں 44 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔ چنئی میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے بھاری بارش ہورہی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے NDRF کے ڈی جی، ایس۔ این پردھان نے کہا کہ Thiruvallur اور Chengalpattu اضلاع میں ایک-ایک ٹیم اور مدورائی ضلع میں دو ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ شہر کے قریب کے آبی ذخائر میں آبی سطح اوپر پہنچنے کے بعد کل سہ پہر زائد پانی کو چھوڑا گیا تھا۔

ریاستی سرکار کے 15 سینیئر افسران کو راحت اور بچاؤ کے کاموں اور آبی سطح کی نگرانی کرنے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ ریاستی سرکار نے ضروی کام کرنے والے دفاتر کے علاوہ دیگر سرکاری دفتروں کے لیے ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بھی پرائیویٹ اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ یا تو ایک دن کی چھٹی کا اعلان کریں یا گھر سے کام کرنے کے طریقے کو اپنائیں۔

سرکار کسی بھی وبا کے خطرے کو دور کرنے کے لیے پناہ گاہوں میں میڈیکل کیمپوں کا بھی انعقاد کرے گی۔ نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو پناہ دینے کے لیے چنئی میں 160 کیمپ لگائے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details