ذرائع کے مطابق دونوں اتحاد کے مابین ابھی کانٹے کا مقابلہ ہے۔ اس سے پیدا شدہ صورتحال میں آگے کی حکمت عملی کیا ہوگی اس پر بات چیت کے لئے جنتادل یونائیٹڈ(جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار کی رہائش گاہ پر این ڈی اے کے لیڈر موجود ہیں۔
گزشتہ دو گھنٹے سے جاری میٹنگ میں حکمت عملی پر غور وخوض چل رہا ہے۔ اس میٹنگ میں وزیراعلی نتیش کمار کے علاوہ نائب وزیراعلی سشیل کمار مودی، بھارتیہ جنتا پارٹی کے بہار امور کے انچارج بھوپندر یادو، جے ڈی یو کے ریاستی ایکزیکیوٹیو صدر اشوک چودھری سمیت بڑے لیڈر موجود ہیں۔