اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Reaction To Government Land Decree سرکاری اراضی سے متعلق حکم نامہ پر این سی اور ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کا رد عمل - سرکاری زمین کو خالی کرانے کا حکم نامہ

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں سرکاری زمین کو خالی کرانے کے حکم نامہ کے خلاف نیشنل کانفرنس اور ڈیموکریٹک آزاد پارٹی نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور اس حکم نامہ کو افسوسناک قرار دیا۔ NC and Democratic Azad Party's reaction to government land decree

سرکاری اراضی حکم نامہ پر این سی اور ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کا ردعمل
سرکاری اراضی حکم نامہ پر این سی اور ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کا ردعمل

By

Published : Jan 15, 2023, 12:29 PM IST

سرکاری اراضی حکم نامہ پر این سی اور ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کا ردعمل

پونچھ: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے تحصیل منڈی میں انتظامیہ کی جانب سے سرکاری اراضی کو خالی کرنے کے حکم نامے کو لیکر عوام منڈی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ اس حوالے سے نیشنل کانفرنس کے بلاک صدر منڈی عبدالاحد بھٹ نے کہا کہ سرکاری اراضی کو خالی کرنے کا حکم نامہ نہایت ہی افسوس کُن اور کافی تشویش ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی غریبوں کے حق کی بات کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ غریبوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس حکم نامہ کے صادر ہوتے ہی پسماندہ لوگ کافی پریشان ہیں کیونکہ اس کی زد میں نچلے طبقے کے وہ غریب لوگ آتے ہیں جن کے پاس گھاس چرائی و دیگر روشنی ایکٹ کی زمین آباد ہے کیونکہ اگر کسی نے سرکاری زمین پر اپنا مکان تعمیر کیا ہے اور اس سرد موسم میں اسکو مکان خالی کرنا پڑا تو وہ مر جائے گا اور یہ ظاہر بات ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ پسماندہ علاقوں کے غریب لوگ سخت متاثر ہونگے۔

مزید پڑھیں:۔JK UT Admin on Encroachment: جموں و کشمیر میں سرکاری اراضی سے تجاوزات ہٹانے کا حکم

ان کے علاوہ ڈیموکریٹک آزاد پارٹی کے سینئر رہنما فاروق احمد خان نے کہا کہ کون سی اتنی بڑی آفت ان پڑی کہ 31 جنوری 2023 کو آخری تاریخ قرار کرکے غریبوں کی زندگی اجیرن بنائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ ابھی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔ ابھی اس پر شنوائی بھی نہیں ہوئی ہے۔ اس سے پہلے ہی حکم پر حکم اور مہلت پر مہلت کی باتیں کی جارہی ہیں یہ بلکل جمہوریت کے خلاف ہے اور اس طرح کے اقدامات سے قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، اگر کاروائی کرنی ہے تو بڑے لینڈ مافیا پر کریں لیکن ان پر کاروائی نہیں ہوگی کیونکہ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ لوگ یا تو بی جے پی کے رہنما ہیں یا پھر وہ بڑے لوگ سرمایادار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک جانب یہاں کی عوام عسکریت پسندوں کا تو کبھی پاکستان کی دراندزی کا سامنا کرتی ہے اور دوسری جانب آج ان غریبوں کو گھروں سے بھی بے گھر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہےکہ وہ اس حکم نامے کو جلد از جلد واپس لیں۔ ورنہ ریاست کے حالات خراب ہوسکتے ہیں اور جموں و کشمیر کی عوام سڑکوں پر نکلے گی، جس کو قابو کرنا مشکل ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details