اردو

urdu

By

Published : Apr 5, 2022, 11:10 AM IST

ETV Bharat / bharat

Nawab Malik's Judicial Custody: نواب ملک کی عدالتی حراست میں توسیع

خصوصی پی ایم ایل اے عدالت نے پیر کو داؤد ابراہیم منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کی عدالتی حراست میں 18 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ Nawab Malik's Judicial Custody Extended Till April 18

نواب ملک کی عدالتی حراست میں توسیع
نواب ملک کی عدالتی حراست میں توسیع

مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کو پیر کو ان کی حراستی مدت ختم ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کی حراستی مدت میں توسیع کر دی۔نواب ملک کے وکیل نیلیش بھوسلے نے صحافیوں کو بتایا کہ وزیر نے اپنی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے چیلنج کیا ہے۔ بھوسلے نے کہاکہ "نواب ملک کو آج عدالت میں پیش کیا گیا، ان کی عدالتی حراست ختم ہونے کے بعد اب اسے 18 اپریل تک بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے گھر کے کھانے اور ادویات کی درخواست کی ہے نیز انہوں نے اپنی گرفتاری کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے اسے عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ Nawab Malik's Judicial Custody Extended Till April 18

مزید پڑھیں:۔Nawab Malik Approaches Supreme Court: نواب ملک نے اپنی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ کا رخ کیا

واضح رہے کہ ملک این سی پی کی ممبئی یونٹ کے سربراہ اور پربھنی و گونڈیا اضلاع کے سرپرست وزیر بھی ہیں، فی الحال انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے متعلق منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں عدالتی حراست میں ہیں۔ انہیں 23 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details