اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Wankhede's Wedding Photo: نواب ملک نے سمیر وانکھیڑے کا نکاح نامہ شیئر کیا - شبانہ قریشی اور سمیر وانکھیڑے

وزیر نواب ملک نے 27 اکتوبر کی صبح این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کے 'نکاح نامہ' یعنی شادی کے سرٹیفکیٹ کی ایک کاپی اور ان کی پہلی بیوی شبانہ قریشی کے ساتھ انجام پائی ان کی شادی کی تصویر ٹوئیٹر پر پوسٹ کی۔

نواب ملک نے سمیر وانکھیڑے کا نکاح نامہ شیئر کیا
نواب ملک نے سمیر وانکھیڑے کا نکاح نامہ شیئر کیا

By

Published : Oct 27, 2021, 2:03 PM IST

نارکوٹکس کنٹرول یبورو (این سی بی) کے ممبئی زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے دہلی میں مرکزی ایجنسی کے دفتر کے دورے کے بعد منگل کو ممبئی واپس لوٹ آئے ہیں۔ وانکھیڑے نے اپنے اوپر لگے الزامات پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'دہلی جانے کی وجہ دوسری ہے۔ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا ہوں کیونکہ اس کی تحقیق کی جارہی ہے۔ میں مناسب وقت آنے پر ہر چیز کا جواب دوں گا'۔

نواب ملک ٹویٹ

جہاں وانکھیڑے نے میڈیا سے بات چیت کے دوران یہ بات کہی۔ وہیں مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک نے 27 اکتوبر کی صبح این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کے 'نکاح نامہ' یعنی شادی کے سرٹیفکیٹ کی ایک کاپی اور ان کی پہلی بیوی شبانہ قریشی کے ساتھ ہوئی شادی کی تصویر ٹوئیٹر پر پوسٹ کی۔

نواب ملک نے یہ بھی لکھا کہ ' میں یہ واضح کردینا چاہتا ہوں کہ میں سمیر داؤد وانکھیڑے کے حوالے سے جو باتیں پیش کررہا ہوں وہ ان کے مذہب سے متعلق نہیں ہے۔ میں صرف اس دھوکہ دہی کو سامنے لانا چاہتا ہوں کہ کیسے اس شخص نے آئی آر ایس کی نوکری حاصل کرنے کے لیے کسی دوسری ذات کا سرٹیفیکٹ حاصل کیا اور ایک مستحق پسماندہ طبقہ کے شخص کو اس کے حق سے محروم کردیا۔

وانکھیڑے نے منگل کو نئی دہلی میں این سی بی کے سربراہ ایس این پردھان کو کروز ڈرگ معاملے پر ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ این سی بی کے ڈی جی نے سمیر وانکھیڑے کو پردھان سے ملاقات کرنے کے لیے نئی دہلی طلب کیا اور کروز ڈرگ معاملے پر ہوئی اب تک کی کارروائیوں پر وضاحت مانگی، جس میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان شامل ہیں۔

وانکھیڑے کے دہلی جانے کی وجوہات سے واقف این سی بی کے عہدیداروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ این سی بی کے چند اعلیٰ افسران سمیر وانکھیڑے کے خلاف چل رہی جانچ کی وجہ سے ڈرگس کروز معاملہ کو این سی بی کے دوسرے سینیئر افسر کو سونپنے کے بارے میں غور کررہے ہیں۔ تاہم کچھ افسروں نے این سی بی کی اس کارروائی کی مخالفت کی ہے۔

اس کے علاوہ ممبئی میں این سی بی کی ایک پانچ رکنی نگرانی ( ویجیلینس) ٹیم ممکنہ طور پر وانکھیڑے سے بدھ کے روز ان کے خلاف لگائے گئے ' بھتہ خوری' کے الزامات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کرے گی۔ ویجیلنس ٹیم کی قیادت این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل گیانیشور سنگھ کریں گے۔

واضح رہے کہ نواب ملک نے اس سے قبل بھی ایک خط پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس خط کو ڈی جی نارکوٹکس کو بھیجیں گے۔ ملک نے ٹویٹ کیا 'یہ خط مجھے این سی بی کے ایک نامعلوم اہلکار کی طرف سے موصول ہوا ہے۔ ایک ذمہ دار شہری کے طور پر میں یہ خط ڈی جی نارکوٹکس کو بھیجوں گا اور ان سے گزارش کروں گا کہ وہ اس خط کو سمیر وانکھیڑے کے خلاف ہونے والی تحقیقات میں شامل کریں۔ کروز شپ ڈرگس معاملے کی تحقیقات کے شروع سے ہی این سی پی لیڈر وانکھیڑے کے خلاف الزامات عائد کرتے آرہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details