اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Sidhu on Imran Khan :عمران بڑے بھائی، بھارت۔ پاکستان کے درمیان تجارت دوبارہ شروع ہو - opening trade with pakistan news in urdu

پنچاب پردیش کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو بڑائی کہتے ہوئے تجارت کے لیے بھارت۔ پاکستان سرحدیں کھولنے کی وکالت کی ہے۔

بھارت۔ پاکستان کے درمیان تجارت دوبارہ شروع ہو
عمران بڑے بھائی، بھارت۔ پاکستان کے درمیان تجارت دوبارہ شروع ہو: سدھو

By

Published : Nov 20, 2021, 9:15 PM IST

پاکستان میں گوردوارہ کرتارپور صاحب کی زیارت کے لیے گئے کانگریس رہنما سدھو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچھلی بار امن کا پیغام لے کر آئے تھے اور اس بار اس کے ساتھ آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی زبان اور ثقافت ایک ہے اور باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کی سرحدیں کھول کر تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی جائیں'۔

انہوں نے کہا کہ وہ مثبت سوچ رکھنے والے انسان ہیں اور عوام کی فلاح و بہبود کی بات کرتے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 2100 کلومیٹر دور موندرا بندرگاہ جانے کے بجائے پنجاب پاکستان سلک روٹ جو صرف 22 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے کھول کر تجارت کیوں نہیں کی جاتی۔ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان طبی سیاحت کے فروغ کی بھی وکالت کی۔'

اسی دوران اس سے پہلے گرودوارہ کرتارپور صاحب کے دورے کے لیے پہنچے اور رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد، سدھو کرتارپور کوریڈور کراس کر کے گوردوارہ کرتارپور صاحب کے لیے روانہ ہوگئے۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سرحدی چوکی پر ان کے ایک نمائندے نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سدھو نے عمران خان کو اپنا بڑا بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں یہاں ہمیشہ پیار ملا ہے۔ 'میں (عمران خان) کا بہت شکر گزار ہوں۔ وہ میرا بڑا بھائی ہے۔ اس نے مجھے بہت پیار دیا ہے۔'

پچھلی بار جب سدھو پاکستان گئے تھے، وہ کرتارپور کوریڈور (Kartarpur Corridor) کھولنے کے معاملے پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل باجوہ سے گلے ملنے کے بعد تنازعات میں گھر گئے تھے۔ یہاں ان کی سخت مخالفت ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details