نوجوت سنگھ سدھو نے پنجاب کانگریس صدر کے عہدے سے استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔
نوجوت سدھو نے جمعہ کے روز چنڈی گڑھ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جس روز ریاست کے نئے ایڈوکیٹ جنرل کا تقرر ہوگا، اسی روز وہ ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر جاکر اپنے کام کاج سنبھال لیں گے۔
واضح رہے کہ سدھو نے کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفیٰ کے بعد چرنجیت سنگھ چنی کو نیا وزیر اعلیٰ مقرر کیے جانے اور امر پریت سنگھ دیول کو ریاست کا ایڈووکیٹ جنرل اور اقبال پریت سنگھ سہوتا کو ریاست کے ڈائرکٹر جنرل آف پولس (ڈی جی پی) مقرر کیے جانے کے خلاف احتجاج میں سدھو نے گزشتہ 28 ستمبر کو کانگریس صدر سونیا گاندھی کو ریاستی کانگریس صدر کے عہدے سے اپنا استعفیٰ بھیج دیا تھا۔