اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بینکوں کی نجکاری کی تجویز کے خلاف 15 اور 16 مارچ کو ملک گیر ہڑتال - مرکزی بجٹ میں بینکوں کی نجکاری

مرکزی بجٹ میں بینکوں کی نجکاری کی تجویز کے خلاف یونائیٹیڈ فورم آف بینک یونین کی اپیل پر 15 اور 16 مارچ کو ملک گیر بینک ہڑتال کے تحت مدھیہ پردیش میں تقریبا 5 ہزار بینک برانچوں کے 40 ہزار افسران اور ملازمین ہڑتال پر رہیں گے۔

By

Published : Mar 14, 2021, 10:17 PM IST

اس کی وجہ سے بینکوں کے کام کاج مکمل طور پر ٹھپ رہنے کی امید ہے۔بھوپال کے یونائیٹڈ فورم آف بینک یونین کے کوآرڈینیٹر وی کے شرما نے آج یہاں بتایا کہ یہ فورم بینکوں کے افسران اور ملازمین کی نو تنظیموں پر مشتمل ہے اور سب نے ہڑتال میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

شرما نے کہا کہ پیر اور منگل کی ہڑتال کی وجہ سے بینکوں میں کام کاج مکمل طور پر ٹھپ رہے گا۔ اس دوران، ریاست کی تقریبا پانچ ہزار شاخوں کے 40 ہزار آفیسر اور ملازمین شامل ہوں گے۔ اس میں بھوپال کی تقریبا پانچ سو شاخوں کے پانچ ہزار آفیسر اور ملازمین بھی شامل ہیں۔یو این آئي۔ م ش۔ 2000

ABOUT THE AUTHOR

...view details