اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Hijab Row in Karnataka: بی جے پی کو مسلم شناخت سے مسئلہ ہے: نیشنل ویمینز فرنٹ

کرناٹک میں حجاب کے مسئلے پر بات چیت کرتے ہوئے نیشنل ویمنش فرنٹ کی قومی صدر لبنی سراج نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور اقتدار میں منظم طریقے سے اقلیتی طبقات کے حقوق کی پامالی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حجاب تو ایک بہانہ ہے، بی جے پی کو مسلمانوں کی شناخت سے مسئلہ ہے۔' National Womens Front Stands in Solidarity With Girls Protesting for Hijab Right

national-womens-front-stands-in-solidarity-with-girls-protesting-for-hijab-right
بی جے پی کو مسلم شناخت سے مسئلہ ہے: نیشنل ویمینز فرنٹ

By

Published : Feb 7, 2022, 11:03 PM IST

Hijab Row in Karnataka: کرناٹک کے اڈوپی سرکاری کالج سے حجاب پر تنازعشروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے اب یہ ریاست کے مختلف اضلاع میں پھیل چکا ہے۔ کئی کالجز میں حجاب پہنکر آنے والی طالبہ کو کالجز کے گیٹ پر ہی روکا جارہا ہے تو چند کالجز میں انہیں کالج کیمپس کے خالی کمروں میں بٹھایا جارہا ہے اور کلاس روم میں داخلہ نہیں دیا جارہا۔ اس طرح انہیں حصول تعلیم سے محروم رکھا جارہا ہے۔

ویڈیو
اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے نیشنل ویمنش فرنٹ کی قومی صدر لبنی سراج نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دور اقتدار میں منظم طریقے سے اقلیتی طبقات کے حقوق کی پامالی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حجاب تو ایک بہانہ ہے، بی جے پی کو مسلمانوں کی پہچان سے مسئلہ ہے۔ لہذا وہ اسلام و مسلمانوں کے خلاف نفرت کے بیج بونے کی کوششوں میں ہے۔ National Womens Front Stands in Solidarity With Girls Protesting for Hijab Rightلبنی سراج نے کرناٹک ہائی کورٹ میں ہونے والی شنوائی کے متعلق بتایا کہ وہ عدلیہ سے پرامید ہیں کہ انصاف کی جیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہائی کورٹ کا فیصلہ دستوری حقوق کے مطابق نہیں آتا ہے تو وہ ہائیر کورٹ میں اپیل کریں گے۔' لبنی سراج نے بتایا کہ ان کی تنظیم نیشنل ویمنز فرنٹ حجاب پہننے والی لڑکیوں کے جدوجہد کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details