قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال بدھ کے روز تاجکستان کے دارالحکومت دوشانبے میں (شنگھائی تعاون تنظیم SCO) کے ارکان ممالک کے اعلیٰ سکیورٹی عہدیداروں کے اجلاس میں شامل ہوئے۔
تاجکستان کے دوشانبے میں بدھ کو (شنگھائی تعاون تنظیم SCO) کی میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں بین الاقوامی شدت پسندی، انتہا پسندی، علاحدگی پسندی، بنیاد پرستی، بین الاقوامی منظم جرائم کے بڑھتے ہوئے خطرے، اسلحہ اور منشیات کی اسمگلنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں این ایس اے اجیت ڈوبھال نے بھارت کی جانب سے شرکت کی۔
اجلاس میں ایس سی او کے علاقائی انسداد دہشت گردی کے فریم ورک پر بھی زور دیا گیا، جو علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے اور جدید دنیا کے خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے میں ممبر ممالک کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
تاجکستان اس وقت ایس سی او کا صدر ہے۔ یہ 23 اور 24 جون کو آٹھ ممبر ممالک کے قومی سلامتی کے اعلیٰ عہدیداروں کے اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔