ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں لوک تانترک جن سوراج پارٹی کے قومی صدر پنڈت وپن تیواری نے مذکورہ قانون میں ترمیم کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون میں کچھ ایسی چیزیں شامل کی گئی ہیں جو بھارت میں شیڈولڈ طبقہ کے علاوہ رہ رہے 85 فیصد لوگوں کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ بغیر تفتیش کے ملزمان کو جیل میں ڈال دینا اور چھ ماہ تک ضمانت نہ دینا یہ کسی بھی طرح سے درست نہیں ہے۔ ایسے میں لوگ اس قانون کا غلط فائدہ اٹھائیں گے۔
پنڈت تیواری نے کہا کہ اس قانون میں جانچ والے عمل کو شامل کیا جائے، جانچ کے بعد اگر ملزم قصوروار پایا جاتا ہے تو اسے جیل میں ڈال دیا جائے۔ ایسا کرنے سے لوگوں کے دلوں میں پولس اور عدلیہ پر بھروسہ قائم رہے گا۔