نیشنل مینگو ڈے منانے National Mango Day کی تاریخ کیا ہے، اس بارے میں تفصیلات دستیاب نہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اس کی شروعات کب سے ہوئی ہیں۔
ایسا مانا جاتا ہے کہ آم تقریباً 5000 سال پہلے بھارت میں اگایا گیا تھا۔ اس کا تذکرہ مذہبی کتابوں میں ہے۔ اسی لئے آم کا استعمال مذہبی رسومات میں کیا جاتا ہے۔ آم کا پورا باغ مہاتما بدھ کو تحفہ میں دیا گیا تھا۔
اردو ادب میں آم کا تذکرہ دیگر پھلوں کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے۔ مرزا اسد اللہ خان غالب کی آم نوازی ضرب المثل ہے۔ انہوں نے آم کے بارے میں کئی اشعار کہے ہیں اور نجی محفلوں میں آم سے متعلق ان کے تذکرے زبان زد عام ہیں۔ اکبر الٰہ آبادی کی آم سے متعلق شاعری بھی کافی مشہور ہے۔
حال ہی میں ایک بزرگ خاتون کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں وہ آم سے متعلق اکبر الٰہ آباد کے اشعار پڑھ رہی تھیں۔
نامہ نہ کوئی یار کا پیغام بھیجیے
اس فصل میں جو بھیجیے بس آم بھیجیے
معلوم ہی ہے آپ کو بندہ کا ایڈریس
سیدھے الٰہ آباد مرے نام بھیجیے
آم کا سائنٹفک نام مینگیفرا انڈیکا (Mangifera Indica) ہے۔ آم سے بہت طرح کی ڈشز اور مشروبات بھی تیار کی جاتی ہیں، جیسے مینگو شیک، مینگو آئس کریم، مینگو کیک۔
پکے ہوئے آم کی طرح ہی کچے آم کی بھی بہت اہمیت ہے، اس کچے آم سے اچار وغیرہ بھی خوب بنائے جاتے ہیں جو کھانے کے ذائقے میں مزید اضافہ کرتے ہیں۔
آم کے باغ ہوں یا آم کے اقسام سبھی کی اہمیت خاص ہے۔ آم کے اقسام کی بات کی جائے تو یہ اس کی دنیا بھر میں 500 اقسام ہیں۔
مزید پڑھیں:doctor mango: آم کا نام ' ڈاکٹر مینگو' کیوں؟
آم کے باغ کی اہمیت کی بات کی جائے تو آپ کو بتادیں کہ ایک آم گلاس ہوتا ہے، جو دیکھنے میں چھوٹا ہوتا ہے، لیکن اس کا کام بڑا ہوتا ہے۔ اس کے کھانے سے اور درخت کے نیچے رہنے سے ٹی بی کے مریض شفا پاجاتے ہیں۔
آم کی بات کی جائے اور ملیح آباد کا نام نہ لیا جائے تو شاید یہ بے معنی ہوگی کیونکہ لکھنؤ کے ملیح آباد کا آم ملک میں ہی نہیں بلکہ بیرونی ممالک میں اپنے لذیذ ذائقہ کے لئے مقبولیت رکھتا ہے۔ فادر آف مینگو' کلیم اللہ جنہیں پدم شری اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
کلیم اللہ صاحب کئی دہائیوں سے آم پر مسلسل کام کررہے ہیں۔ انہوں نے 100 سال پرانے ایک ہی درخت سے 300 قسم کے آم پیدا کیے ہیں، جن کا ذائقہ مختلف اور خوشبو بھی مختلف ہوتی ہے۔ کلیم اللہ صاحب کے باغ میں دسہری آم، لنگڑا آم، اس کے علاوہ اصل مقرر جس کی خوشبو اور ذائقہ دونوں ہی لاجواب ہے۔ آمن لامبا، نہ میٹھوا غازی پور، جگنو وغیرہ ہیں۔
مزید پڑھیں:malihabad mango: ملیح آباد کے آم کا ذائقہ پھیکا، باغبان پریشان
غور طلب ہے کہ کورونا مریضوں کے علاج کے دوران ملک بھر میں بڑی تعداد میں ڈاکٹرز کی اموات ہوئی ہے۔ جنہیں خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے پدم شری کلیم اللہ نے ایک خاص قسم کے آم کا نام 'ڈاکٹر مینگو' doctor mango رکھا ہے۔