مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر اور لداخ کے لیگل سروس کے چیئرمین جسٹس علی محمد ماگرے کی ہدایت پر پرنسپل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج رامبن ضلع لیگل سروس اتھارٹی کے چیئرمین کی جانب سے قومی لوک عدالت کا انعقاد ستمبر کی گیارہ تاریخ کو ضلع رامبن کی مختلف عدالتوں میں کیا جارہا ہے۔
جسٹس علی محمد ماگرے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان لوک عدالتوں سے فائدہ اٹھائیں۔