نئی دہلی: نیشنل ہیرالڈ معاملے میں ای ڈی نے راہل گاندھی سے پانچویں دن پوچھ گچھ کی۔ راہل گاندھی رات 11.30 بجے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر سے باہر نکلے۔ ذرائع کے مطابق ای ڈی حکام نے بغیر کسی وقفے کے راہل گاندھی سے تقریباً 10 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ اس کے بعد انہیں وقفہ دیا گیا، پھر انہیں پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا۔ راہل گاندھی سی آر پی ایف کے اہلکاروں کی "زیڈ پلس" زمرہ کی سیکورٹی کے ساتھ منگل کی صبح تقریباً 11.15 بجے وسطی دہلی کے اے پی جے عبدالکلام روڈ پر واقع ای ڈی ہیڈکوارٹر پہنچے تھے۔ ED interrogated Rahul Gandhi till late night on the fifth day
واضح ہے کہ راہل گاندھی سے پیر کو تقریباً 12 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ 52 سالہ راہل سے گزشتہ ہفتے پیر، منگل اور بدھ کو مسلسل تین دنوں تک ای ڈی حکام نے 30 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی، جس کے دوران منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے) کے تحت ان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔