اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

National Herald Case: ای ڈی کی نوٹس کے خلاف کانگریس ملک بھر میں پریس کانفرنس کرے گی

ای ڈی کے نوٹس کو لے کر کانگریس لیڈر سچن پائلٹ لکھنؤ میں پریس کانفرنس کریں گے۔ ان کے علاوہ وویک تنکھا رائے پور میں رہیں گے، سنجے نروپم شملہ میں رہیں گے۔National Herald Case

ای ڈی کے نوٹس کے خلاف کانگریس ملک بھر میں پریس کانفرنس کرے گی
ای ڈی کے نوٹس کے خلاف کانگریس ملک بھر میں پریس کانفرنس کرے گی

By

Published : Jun 12, 2022, 3:53 PM IST

ای ڈی نے نیشنل ہیرالڈ معاملے میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو طلب کیا ہے۔ اب اس معاملے پر کانگریس آج ملک بھر میں پریس کانفرنس کرنے جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ کانگریس نے بھی اس کے لیے کئی تیاریاں کی ہیں، جس میں ای ڈی کے دفتر تک احتجاج اور مارچ بھی شامل ہے۔ مختلف ریاستوں میں پارٹی کے سبھی لیڈران کو پریس کانفرنسوں کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ای ڈی سمن کو لے کر کانگریس لیڈر سچن پائلٹ لکھنؤ میں پریس کانفرنس کریں گے۔ ان کے علاوہ رائے پور میں وویک تنکھا، شملہ میں سنجے نروپم، چندی گڑھ میں رنجیت رنجن، احمد آباد میں پون کھیڑا، دہرادون میں الکا لامبا، پٹنہ میں ناصر حسین، گوا میں مدھو گوڑ، جن ریاستوں میں قومی لیڈر نہیں پہنچیں گے وہاں مقامی لیڈر پریس کانفرنس کریں گے۔

اس کے علاوہ کانگریس پیر کو ملک بھر میں مظاہرے بھی کرے گی۔ ای ڈی کی کارروائی کے خلاف یہ مظاہرہ ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں پارٹی کے سبھی سینئر لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ ای ڈی کے دفتر تک مارچ کریں گے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ED نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کو ایک نیا سمن جاری کیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ نیشنل ہیرالڈ منی لانڈرنگ کیس میں 23 جون کو پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہوں۔ سونیا (75) کو پہلے 8 جون کو پیش ہونے کے لیے کہا گیا تھا، لیکن وہ کورونا وائرس سے متاثر تھیں، اس لیے انھوں نے ای ڈی سے اپنی پیشی کے لیے نئی تاریخ مانگی تھی۔ اس معاملے میں سونیا کے بیٹے اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے بھی 13 جون کو پوچھ گچھ ہو سکتی ہے۔ راہل کو پہلے 2 جون کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا، لیکن انہوں نے نئی تاریخ مانگی تھی کیونکہ وہ بیرون ملک دورے پر تھے۔ ای ڈی نے انہیں 13 جون کو طلب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: National Herald Case: ای ڈی کی جانب سے راہل گاندھی کو ایک اور سمن جاری کیا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details