ملک بھرمیں قومی کووڈ ٹیکہ کاری مہم کے تحت 180.97 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں، مرکزی وزارت برائے صحت اورخاندانی بہبود نے جمعہ کے روزیہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 180 کروڑ 97 لاکھ 94 ہزار 588 کووڈ ٹیکے لگائے گئے ہیں۔ National Covid Vaccination Campaign
وزارت نے بتایاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو ہزار 528 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 181 ہو گئی ہے۔ یہ کیسز کا 0.07 فیصد ہے۔ انفیکشن کے یومیہ کیسزکی شرح 0.40 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔