کانگریس کی قومی ترجمان سپریا شری نیت Supriya Shrinate Slams BJP Government نے کہا کہ بی جے پی پرینکا گاندھی کی مہم پر حملہ کر رہے ہیں کیونکہ بی جے پی نہیں چاہتی ہے کہ خواتین خود مختار بنیں، طاقتور بنے، نڈا جی ہی نہیں پوری بی جے پی خواتین کی طاقت سے ڈرتی ہے، لیکن ملک کی خواتین اب اور رکنے والی نہیں ہے وہ اپنے حق کی لڑائی لڑ رہی ہیں اپنی عزت اور وقار کی اپنی تعلیم و مواقع کی لڑائی خود لڑ رہی ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نڈا جی JP Nanda اور بی جے پی کو لگتا ہے کہ خواتین صرف حمام اور ایک رسوئی گیس سلنڈر کے لائق ہیں، بار بار بیت الخلا اور گیس سلنڈر کا حوالہ دے کر آخر بی جے پی کیا ثابت کرنا چاہتی ہے، آج ملک کی خواتین کو برابر کا حق چاہیے، جو آئین سے انہیں ملا ہوا ہے۔ انہیں تعلیم کے اور روزگار کے میدان میں برابر مواقع ملنے چاہیے۔ اسی لیے پرینکا گاندھی نے عزم کیا ہے کی وہ خواتین کے تحفظ وترقی کیلئے اور ان کو سماج میں برابری کا حق دلانے کے لئے لڑیں گی، اور ان کے ارادے کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ جس سے لڑکیاں اپنے حوصلہ کی اونچی اڑان بھر سکے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے بیٹی پڑھاؤ، بیٹی بچاؤ، مہم Beti Bachao Beti Padhaoکی اسّی فیصد رقم مودی جی نے اپنے اشتہار بازی میں صرف کردی۔ کانگریس پارٹی اور پرینکا گاندھی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ خواتین کی مکمل ترقی کے لئے 40 فیصد ٹکٹ اسمبلی کے الیکشن میں خواتین کو دیا جائےگا، بیس لاکھ نوکریوں میں سے آٹھ لاکھ خواتین کے لئے ہوگی، پولیس محکمہ میں 25 فیصد عہدوں پر خواتین کی بھرتی ہوگی، ہم ہر لڑکی کو ناصرف اسمارٹ فون اور اسکوٹئ دیں گے بلکہ ہر ضلع میں نسواں اسکول کھولے جائیں گے،