اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نیشنل کانفرس اسمبلی انتخابات سے دور نہیں رہے گی: فاروق عبداللہ - Farooq Abdullah on Afghanistan

سرینگر میں اپنے والد شیخ عبداللہ کے مقبرے پر ان کی 39ویں برسی کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کی جماعت اسمبلی انتخابات میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے گی۔

نیشنل کانفرس اسمبلی انتخابات سے دور نہیں رہی گی: فاروق عبداللہ
نیشنل کانفرس اسمبلی انتخابات سے دور نہیں رہی گی: فاروق عبداللہ

By

Published : Sep 8, 2021, 12:30 PM IST

نیشنل کانفرس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کی جماعت اسمبلی سے دور نہیں رہی گی اور جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت حاصل بحال ہونے تک نیشنل کانفرنس جد و جہد جاری رکھے گی۔

نیشنل کانفرس اسمبلی انتخابات سے دور نہیں رہے گی: فاروق عبداللہ

فاروق عبداللہ کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن، ریاستی درجے کی بحالی اور 35 اے کی واپسی کے لیے وہ ڈٹے ہوئے ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا اس مشن کے لیے وہ متحد ہیں۔

سرینگر میں اپنے والد شیخ عبداللہ کے مقبرے پر ان کی 39ویں برسی کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ ان کی جماعت اسمبلی انتخابات میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے گی۔

افغانستان میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے سوال پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ امید کریں گے کہ طالبان انسانی حقوق کی پاسداری کرنے کے ساتھ ساتھ تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات قائم کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details