جموں و کشمیر میں پلوامہ کے ترال میں نیشنل کانفرنس کے سینیئر ورکرز کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ یہ اجلاس ڈاکٹر غلام نبی بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ترال ٹاؤن کے ساتھ ساتھ بٹ نور، لاڈی یار، ڈاڈسرہ، پانزو اور دیگر دیہات کے ورکزز نے شمولیت اختیار کی۔ اس پارٹی میٹینگ میں این سی کو مضبوط بنانے اور آنے والے انتخابات میں کامیابی کے لئے غوروفکر کیا گیا۔ NC Workers Convention in Tral
NC Workers Convention in Tral ترال میں نیشنل کانفرنس کے سینیئر ورکرز کا اجلاس - نیشنل کانفرنس ورکرز کا اجلاس
پلوامہ کے ترال میں نیشنل کانفرنس کے سینیئر ورکرز کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے زور دیا کہ وہ نیشنل کانفرنس کے 'عوام دوست ایجنڈے' کو گھر گھر پہنچائیں اور پارٹی سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کے ہاتھ کو مضبوط کریں۔ NC Workers Convention in Tral
اس موقع پر پارٹی ورکرز نے مقامی سطح کے مسائل کو اٹھایا۔ ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے زور دیا کہ وہ نیشنل کانفرنس کے 'عوام دوست ایجنڈے' کو گھر گھر پہنچائیں اور پارٹی سربراہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کے ہاتھ کو مضبوط کریں۔ وہیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق ممبر اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے بتایا کہ آج کے اس اجلاس کا مقصد یہی تھا کہ کس طرح پارٹی کا ایجنڈا عوام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بی جے پی حکومت کشمیری اقتصادیات کو ختم کرنے پہ تلی ہے اور اگر اس کو کوئی پارٹی روک سکتی ہے، تو وہ صرف نیشنل کانفرنس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Ghulam Nabi Bhatt on JK Elections اسمبلی الیکشن جلد منعقد کیے جائیں، ڈاکٹر غلام نبی بٹ