علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنت سنٹر اور شعبہ کیمسٹری میں امریکن کیمیکل سوسائٹی، انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس چیپٹر (اے سی ایس- آئی ایس سی) کی جانب سے قومی کیمسٹری ہفتہ منایا جس میں کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے فیکلٹی ایڈوائزر ڈاکٹر محمد زین خان نے کہا کہ قومی کیمسٹری ہفتہ اے سی ایس کے مقامی اور بین الاقوامی اسٹوڈنٹس چیپٹروں، تکنیکی ڈویژنوں، کاروبار، اسکولوں اور افراد کو کیمسٹری کی اہمیت کی تفہیم میں مدد گار ہوتا ہے۔
امریکن کیمیکل سوسائٹی (اے سی ایس) میں کیریئر کنسلٹنٹس ڈاکٹر کرٹ ہیڈرک نے بطور مہمان مقرر خطاب کرتے ہوئے کہا "امریکن کیمیکل سوسائٹی، ایشیاء کو تبدیل کرنے کی کیمسٹری کو قوت کا استعمال کرکے کرہ ارض اور انسانیت کی بہبود کے لیے کام کر رہی ہے۔" ڈاکٹر کرٹ نے کیمسٹوں کے کیریئر منیجمنٹ کے موضوع پر اپنے تجربات اور مشوروں سے بھی نوازا۔ انہیں ڈاکٹر زین محمد خان نے آن لائن یادگاری نشان پیش کیا۔
فیکلٹی آف سائنس کے ڈین پروفیسر محمد اشرف نے افتتاحی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی آن لائن سائنسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے، جس سے وبا کے دور میں ان کے علم و ہنر میں اضافہ ہو رہا ہے۔