اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Nasir Junaid Murder Case ہریانہ کے نوح میں ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروس بند - نوح میں ناصر جنید قتل کیس

نوح میں ناصر جنید قتل کیس کو لے کر کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے لوگ مسلسل مظاہرے کر رہے ہیں۔ جس کے پیش نظر ہریانہ حکومت نے فوری اثر سے نوح میں انٹرنیٹ خدمات کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہریانہ کے نوح میں ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروس بند
ہریانہ کے نوح میں ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروس بند

By

Published : Feb 26, 2023, 8:01 PM IST

ہریانہ کے نوح میں ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروس بند

نوح:ہریانہ کے مسلم اکثریتی ضلع نوح میں ناصر جنید قتل کیس کو لے کر کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے لوگ مسلسل مظاہرے کر رہے ہیں۔ جس کے پیش نظر ہریانہ حکومت نے فوری اثر سے نوح میں انٹرنیٹ خدمات کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انٹرنیٹ سروسز 2G/3G/4G/CDMA/GPRS اور تمام SMS سروسز ( سوائے بینکنگ اور موبائل ریچارج) نوح میں 26 فروری سے 28 فروری کی درمیانی شب 12 بجے تک معطل رہیں گی۔ وائس کالز پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

ساتھ ہی ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اتوار کو ناصر جنید قتل کیس کے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے لوگ شہید پارک کھیڈلہ نوح میں احتجاج کے لیے آئے تھے تاہم انتظامیہ نے وہاں سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے تھے۔ پولیس کی بھاری نفری کی وجہ سے لوگ یہاں احتجاج نہیں کر سکے۔ لوگوں کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے نوح میں پڑوسی ریاستوں پلول اور ریواڑی سے پولیس فورس طلب کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نوح میں ریپڈ ایکشن فورس کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

ہریانہ کے نوح میں ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ سروس بند

بتا دیں کہ فیروز پور جھرکہ میں جمعہ کو نماز کی ادائیگی کے بعد سینکڑوں لوگوں نے ہنگامہ کیا۔ لوگوں نے گروگرام-الور ہائی وے کو تقریباً تین گھنٹے تک بلاک رکھا۔ اس معاملے میں نوح پولیس نے تقریباً 600 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اس کے بعد ہفتے کے روز ایک بار پھر نوح میں کئی مقامات پر مظاہروں اور کینڈل مارچ کی خبریں آئیں، جس کے بعد حکومت اور انتظامیہ نے ضلع میں انٹرنیٹ خدمات بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی اشوک کمار نے بتایا کہ لوگوں کے احتجاج کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے آس پاس کے اضلاع سے بھی پولیس فورس طلب کر لی گئی ہے۔ بتا دیں کہ ہریانہ کے بھیوانی ضلع میں ایک جلی ہوئی بولیرو میں دو کنکال ملے تھے۔ اس واقعہ کے تار راجستھان سے جڑے ہوئے پائے گئے۔ جن دو بھائیوں کا پتہ چلا ہے وہ راجستھان کے رہنے والے ناصر اور جنید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Junaid Nasir Murder Case: جنید و ناصر قتل معاملہ میں انصاف کا مطالبہ کرنے والے پانچ سو مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج

لواحقین کا الزام ہے کہ گئو رکشکوں نے انہیں اغوا کر مار پیٹ کے بعد دونوں کو گاڑی کے اندر باندھ کر بولیرو سمیت زندہ جلا دیا۔ راجستھان پولیس اس معاملے میں ملزم کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مار رہی ہے۔ دو ملزمان نوح کے رہائشی ہیں۔ اسی لیے نوح کے لوگ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details