کراچی:کراچی میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان کے نسیم شاہ نے اپنے کپتان کا فیصلہ درست ثابت کرتے ہوئے پہلی ہی اوور میں ڈیوون کونووے کو صفر پر آؤٹ کردیا۔دوسری وکٹ پر اوپنر فن ایلین اور کپتان کین ولیمسن نے اسکور 37 رنز تک پہنچایا تاہم محمد وسیم نے ایلین کی 29 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔Nasim Shah take 5 wickets,Newzealand Strict On 255 Runs In First ODI
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے اسامہ میر نے کیوی کپتان کین ولیسمن کو 69 کے اسکور پر پویلین بھیج دیا اور مہمان ٹیم کو تیسرا نقصان پہنچایا۔
ڈیرل مچل نے ٹام لیتھام کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ میں ایک اچھی شراکت قائم کی اور ٹیم کو کسی حد تک مشکل سے نکالا لیکن محمد نواز نے ان کو 125 کے مجموعے پر آؤٹ کردیا۔مچل نے 55 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے صرف ایک چوکے کی مدد سے 36 رنز بنائے تھے۔ٹام لیتھام 42 رنز بنا کر اسامہ میر کی دوسری وکٹ بنے تو نیوزی لینڈ کا اسکور 147 رنز تھا اور 5 وکٹیں گرنے کے بعد ٹیم کو شدید دباؤ کا سامنا تھا۔