اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دارالعلوم دیوبند کی دنیا کوعالمی جنگ میں جھونکنے کی تیاری: نرسمہانند گری - عالمی جنگ کی ہولناکی میں جھونکنے کی تیاری

سوامی نرسمہانند گری نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند طالبان اور القاعدہ جیسے جہادی تنظیموں کی مادری تنظیم ہے، یہ تنظیم دنیا کی تباہی کے لئے بیج بورہی ہے، اس کی تازہ مثال دیوبند کے کیندکی گاؤں میں تعمیر ہورہے دارالعلوم مرکز سے ہے۔

مہمنڈلنیشور کے سوامی نرسمہانند گری
مہمنڈلنیشور کے سوامی نرسمہانند گری

By

Published : Oct 30, 2021, 1:24 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں مہامنڈلیشور کے سوامی نرسمہانند گری نے پریس کانفرنس کے دوران مدرسہ دارالعلوم کی تعمیر سے متعلق اپنے اعتراض کا اظہار کیا۔

دارالعلوم دیوبند کی دنیا کوعالمی جنگ میں جھونکنے کی تیاری: نرسمہانند گری

مہامنڈلیشور کے سوامی نرسمہانند گری نے مظفر نگر میں پریس کانفرنس کرکے دیوبند کے کیندکی گاؤں میں 25 ایکڑ میں تعمیر ہورہے دارالعلوم مدرسے کی تعمیر کو لے کر اپنا اعتراض ظاہر کیا اور کہا کہ دارالعلوم دیوبند پوری دنیا کو عالمی جنگ کی ہولناکی میں جھونکنے کی تیاری کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:۔نریندر گری کی موت کو آندد گری نے سازش قرار دیا

انہوں نے کہا کہ دارالعلوم دیوبند طالبان اور القاعدہ جیسے جہادی تنظیموں کی مادری تنظیم ہے، یہ تنظیم دنیا کی تباہی کے لئے بیج بورہی ہے، اس کی تازہ مثال دیوبند کے کیندکی گاؤں میں تعمیر ہورہے دارالعلوم مرکز سے ہے، اگر یہ سازش کامیاب ہوگئی تو پوری دنیا میں صرف تباہی ہوگی ہم کہنا چاہتے ہیں کہ پورا ہندو معاشرہ اس کی مخالفت کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details