اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

India on OIC: بھارت نے گستاخ نوپور شرما معاملے پر او آئی سی کو تنگ ذہن قرار دیا - بھارت نے بی جے پی ترجمان کو فرنج عناصر کے خیالات بتایا

یہ بڑا تنازع حکمراں بی جے پی کے دو ترجمانوں سے جڑا ہوا ہے، جنھوں نے پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی، جس پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے اس کی سخت مذمت کی۔ India on OIC

بھارت نے گستاخ نوپور شرما معاملے پر او آئی سی کو تنگ ذہن قرار دیا
بھارت نے گستاخ نوپور شرما معاملے پر او آئی سی کو تنگ ذہن قرار دیا

By

Published : Jun 6, 2022, 12:48 PM IST

نئی دہلی: بھارت نے حکمراں بی جے پی کے دو ترجمانوں سے جڑے بڑے تنازعہ پر مسلم ممالک کے ایک گروپ کے تبصروں کو "غیر ضروری" اور "تنگ دماغ" قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے، جنہیں پارٹی نے خبروں پر پیغمبر اسلام کے بارے میں ان کے ریمارکس پر برطرف کر دیا تھا۔ India on OIC

سعودی شہر جدہ میں قائم آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن، یا او آئی سی نے بی جے پی کی برطرف ترجمان نوپور شرما کے پیغمبر اسلام کے بارے میں بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ "بھارت میں اسلام کے خلاف نفرت اور بدسلوکی کو تیز کرنے کے تناظر میں آیا ہے اور منظم طریقے سے مسلمانوں کے خلاف عمل ہے"

اس کے جواب میں، وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ بھارت "او آئی سی سیکریٹریٹ کے غیر ضروری اور تنگ نظری والے تبصروں کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔ حکومت ہند تمام مذاہب کا سب سے زیادہ احترام کرتی ہے۔"

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی او آئی سی بڑی تعداد میں مسلم اکثریتی ممالک کی ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جس کے رکن ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔ بھارت نے اکثر او آئی سی کی ملک کے اندرونی معاملات، جیسے جموں و کشمیر سے جڑے معاملات پر تبصرہ کرنے کی مذمت کی ہے۔انھوں نے کہا مذہبی شخصیت کی تذلیل کرنے والے جارحانہ ٹویٹس اور تبصرے بعض افراد کی طرف سے کیے گئے تھے۔ وہ کسی بھی طرح سے حکومت ہند کے خیالات کی عکاسی نہیں کرتے متعلقہ اداروں کی طرف سے ان افراد کے خلاف پہلے ہی سخت کارروائی کی جا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Nupur Sharma Apologises after Suspension: پارٹی سے معطل ہونے کے بعد نپورشرما نے اپنا بیان واپس لیا

بی جے پی کے ترجمان نوپور شرما اور نوین جندال کو ان کے تبصروں کے بعد برطرف کر دیا گیا تھا، جن کے بارے میں حکومت نے کل کہا تھا کہ یہ "فرنج عناصر کے خیالات" تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details