اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نریندر سنگھ تومر نے امول ہنی پروڈکٹ لانچ کیا - امول ہنی

مرکزی وزیر برائے ماہی پرویری، مویشی پروری و ڈیری پرشوتم روپالا نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہد کے ساتھ ساتھ شہد کی ذیلی مصنوعات کی مارکیٹنگ بھی امول کے ذریعہ کی جانی چاہیے، تاکہ چھوٹے شہد پیدا کرنے والے کسان براہ راست فوائد حاصل کر سکیں۔ سبز انقلاب اور سفید انقلاب کے بعد بھارت اب 'مدھو انقلاب'یا 'میٹھے انقلاب' کی طرف بڑھ رہا ہے۔

Narendra Singh Tomar launches Amul Honey Product
نریندر سنگھ تومر نے امول ہنی پروڈکٹ کو لانچ کیا

By

Published : Sep 30, 2021, 9:13 AM IST

مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے نئی دہلی کے کرشی بھون میں ''امول ہنی'' پروڈکٹ کو لانچ کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر برائے حیوانات اور ڈیری و ماہی گیری پروشوتم روپالا کے علاوہ محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے سیکریٹری سنجے اگروال اور ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر ابھلکش لکھی بھی موجود تھے۔


مرکزی وزیر برائے زراعت اور کسان بہبود نریندر سنگھ تومر نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت نے زراعت کے شعبے کی معاشی حالت کو مضبوط بنانے کی سمت میں کئی پالیسی تبدیلی کی ہیں۔

نریندر سنگھ تومر نے امول ہنی پروڈکٹ کو لانچ کیا


انہوں نے کہا کہ اب مارکیٹ میں 'امول شہد' کی آمد سے کوآپریٹو سیکٹر کو مزید تقویت ملے گی۔ شہد کی بہتر مارکیٹنگ کے نتیجے میں شہد پیدا کرنے والے کسانوں کو شہد کی بہتر قیمت ملے گی۔ شہد کے معیار اور برانڈنگ میں بہتری کے نتیجے میں برآمدات میں اضافہ ہوگا اور زراعت کے شعبے کی زرمبادلہ کے ذخائر کی شراکت میں اضافہ ہوگا۔

مرکزی وزیر برائے حیوانات اور ڈیری و ماہی گیری پرشوتم روپالا نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہد کے ساتھ ساتھ شہد کی ذیلی مصنوعات کی مارکیٹنگ بھی امول کے ذریعہ کی جانی چاہیے تاکہ چھوٹے شہد پیدا کرنے والے کسان براہ راست فوائد حاصل کر سکیں۔ سبز انقلاب اور سفید انقلاب کے بعد بھارت اب 'مدھو انقلاب'
یا 'میٹھے انقلاب' کی طرف بڑھ رہا ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ خود انحصار بھارت کی سمت میں مرکزی حکومت نے موجودہ مالی سال (2020-2021) سے مالی سال 2022-2023 تک نیشنل مکھی پالن اور شہد مشن' کے لیے 500 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ بھارت میں شہد کی پیداوار 2013-14 میں 76،150 MT سے بڑھ کر 2020-21 میں 1،25،000 MT ہو گئی ہے۔

بھارت میں شہد کی برآمد سال 2013-14 میں 28378.42 میٹرک ٹن سے بڑھ کر سال 2020-21 میں 59،999 ٹن ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔گیا: مزدوروں کے لیے شہد کی مکھی پالنے کی سرکاری اسکیم



پرشوتم روپالا نے کہا کہ نیشنل مدھو مکھی بورڈ کے ذریعہ ملک بھر کے منتخب علاقوں میں شہد پیدا کرنے والے کسانوں کی 100 کسان پروڈیوسر تنظیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں اور مدھو کرانتی پورٹل بھی شروع کیا گیا ہے۔ نیشنل شہد کی مکھی پالن اور شہد مشن کے تحت گجرات میں معیاری شہد اور دیگر متعلقہ کاموں کے لیے ایک جدید ترین شہد ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی اور بنگلور میں جدید ترین شہد کی جانچ لیبارٹریوں کے قیام کا کام بھی جاری ہے۔

شہد کی مکھی پالن کے رول ماڈل کے طور پر ملک کی 16 مختلف ریاستوں میں انٹیگریٹڈ مکھی پالن کے مراکز کا آغاز کیا گیا ہے۔ ڈیری کوآپریٹیوز اور یونینوں کے ساتھ مکھی پالن کے امکانات پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details