گجرات کے شہر آنند میں وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو صبح 11 بجے قدرتی کھیتی، فوڈ پروسیسنگ اور زراعت پر مبنی توانائی کے موضوع PM Modi to Address Summit on Agro Food Processing on Thursdayپرتین روزہ قومی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ آنند میں منعقد ہونے والی یہ کانفرنس کل سے شروع ہو رہی ہے اور تین دن تک جاری رہے گی۔
وزیر اعظم مسٹرمودی صبح 11 بجے ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
کانفرنس میں زیرو بجٹ والی قدرتی کاشتکاری، زراعت کے شعبے کو تبدیل کرنے میں ٹیکنالوجی کا کردار اور زرعی بنیاد پر صاف توانائی جیسے موضوعات پر بات چیت ہوگی۔
اس کانفرنس میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور زراعت وکسانوں کی بہبود کے وزیر نریندر سنگھ تومر بھی موجود ہوں گے۔