اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم نریندر مودی نے روم میں گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا - اٹلی کے دارالحکومت روم

وزیر اعظم نریندر مودی نے اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچنے پر ای یو آر ضلع میں واقع بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔وزیراعظم کے دفتر نے بھی ٹوئٹ کرکے کہا ’’بابائے قوم کے نظریات کی گونج پوری دنیا میں ہے‘‘۔

Narendra Modi paid tribute to Gandhiji in Rome
وزیراعظم نریندر مودی نے روم میں گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا

By

Published : Oct 29, 2021, 8:42 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پانچ روزہ دورہ یوروپ کے پہلے مرحلے میں آج صبح اٹلی کے دارالحکومت روم پہنچنے پر یہاں ای یو آر ضلع میں واقع مہاتما گاندھی کے مجسمے پر پھول چڑھائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر وہاں آباد ہندوستانی برادری کی بڑی تعداد موجود تھی۔مسٹر مودی کے پہنچنے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

اس کے بعد مودی وہاں موجود غیر مقیم ہندوستانی برادری سے بھی متوجہ ہوئے تو لوگوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ وہ زور زور سے مودی مودی کے نعرے لگانے لگے۔ جب وزیراعظم لوگوں کی جانب بڑھ رہے تھے تو بہت سے لوگوں نے ان کے پیر چھوئے۔

بعد میں مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ روم میں مجھے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملا جن کی اقدار دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کو ہمت اور تحریک دیتی ہے۔ وزیراعظم کے دفتر نے بھی ٹوئٹ کرکے کہا ’’بابائے قوم کے نظریات کی گونج پوری دنیا میں ہے‘‘۔

بشکریہ ٹویٹر

اس سے پہلے اپنی پہلی سرکاری تقریب میں مودی نے یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر محترمہ ارسولا وان ڈیر لیین سے ملاقات کی۔ ان لیڈروں نے ہندوستان اور یورپ کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بڑھانے اور عالمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے عوام سے عوام کے رابطوں کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا تاکہ عالمی نظام کو بہتر بنایا جاسکے۔

سرکاری پروگرام کے مطابق مودی شام تقریباً 5.15 بجے اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈروگو کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ طے تھی۔ اس کے بعد مودی بیرون ملک مقیم ہندوستانی کمیونٹی کے ایک عوامی پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔

مودی کل جی 20 چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور مختلف لیڈروں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وہ ویٹیکن سٹی میں عیسائیوں کے اعلیٰ ترین مذہبی رہنما پوپ فرانسس سے بھی ملاقات کریں گے اور وزیر خارجہ کارڈینل پیٹرو پیرولین سے بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم 31 اکتوبر کو برطانیہ کا دورہ کریں گے اور 31 اکتوبر سے 12 نومبر تک اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں موسمیاتی تبدیلی پر فریقین کی 26ویں کانفرنس کے دوران یکم اور 2 نومبر کو عالمی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details