مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے ایک مال میں نماز پڑھنے کو لے کر تنازعہ پیدا ہو گیا ہے۔ احتجاج میں بجرنگ دل کے کارکنان مال کے اندر پہنچے اور بھجن کیرتن کیا۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے لکھنؤ میں مال کے اندر نماز پڑھنے کو لے کر ہنگامہ ہوا تھا۔ ہفتہ کو مال میں کام کرنے والے ایک خاص مذہب کے ملازمین گراؤنڈ فلور پر فائر ایگزٹ کے قریب نماز پڑھ رہے تھے، جس پر ہندو تنظیموں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔Bajrang Dal Created Ruckus In DB Mall
ہفتہ کو بجرنگ دل کے کارکن تقریباً 3:30 بجے مال پہنچے اور نماز پڑھنے والوں کا ویڈیو بنایا۔ اس دوران بجرنگ دل کے کچھ کارکنوں نے مال میں ہی پوجا شروع کر دی۔ تنازعہ بڑھتا دیکھ کر مال انتظامیہ اور سیکیورٹی عملہ موقع پر پہنچ گئے اور دونوں فریقین کو سمجھایا گیا۔ مال میں ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہی پولیس بھی پہنچ گئی۔ اس دوران کافی دیر تک مال میں افراتفری مچی رہی۔ بجرنگ دل نے خبردار کیا ہے کہ اگر مال میں نماز پڑھی گئی تو مال کے سامنے اجتماعی طور پر ہنومان چالیسہ پڑھی جائے گی۔Bajrang Dal Created Ruckus In DB Mall