نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے خواتین کی صحت کی ضروریات کو ترجیح دینے کی اپیل کی اور کہا کہ وہ سماج کی بنیاد ہیں۔
مسٹر نائیڈو نے جمعہ کے روز آن لائن حیدرآباد کی خاتون امراض کی ماہر ڈاکٹر ایویتا فرنانڈیز کو خاتون ’صحت نگرانی اور باختیار بنانے‘ کے لیے ان کی خدمات کو ’یُدھ ویر میموریل ایوارڈ‘ دیا اور کہا کہ اگر خواتین کی صحت ضروریات کو نظر انداز کیا جاتا ہے تو ہم کبھی بھی سماج کی تعمیر نہیں کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی مختلف صحت ضروریات کو مستحکم کرنے اور انھیں پورا کرنے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیے کیونکہ وہ ایک صحتمند سماج کی بنیاد ہوتی ہیں۔