وزیراعظم نریندر مودی، نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو، مرکزی وزیر پرکاش جاویڈکر سمیت ملک کے کئی رہنماؤں نے جمعرات کو سابق صدر بھارت رتن ڈاکٹر راجندر پرساد کے 136 ویں یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
نریندر مودی نے ڈاکٹر پرساد کو یاد کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ’’سابق صدر بھارت رتن ڈاکٹر راجندر پرساد کے یوم پیدائش پر انہیں میری جانب سے خراج عقیدت۔ جدوجہد آزادی اور آئین سازی میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔ سادہ زندگی اور اعلی خیالات کے اصولوں پر مبنی ان کی زندگی ملک کو ہمیشہ تحریک دیتی رہے گی‘‘۔
نائب صدر جہموریہ ایم وینکیا نائیڈو نے جمعرات کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے جن آئینی اصولوں کو قائم کیا ہر شہری کو اس پر عمل کرنا چاہئے۔
نائب صدر نے کہا کہ ’’میں ملک کے پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد کے یوم پیدائش کے موقع پر ان کی یادگار کو سلام کرتا ہوں۔ آئینی اسمبلی کے صدر اور صدر کے طور پر انہوں نے جن آئینی حدود کو قائم کیا، اس پر عمل کرنا ہر بھارتی شہری کا فرض ہے۔''