اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

نائیڈو کا اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت - نائیڈو کا اشفاق اللہ خان کو خراج عقیدت

جمعہ کو جاری ایک پیغام میں نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ اشفاق اللہ خان ایک سچے محب وطن اور شاعر تھے۔ ان کی تحریر اور جرات نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔ قوم ان کی عظیم قربانی کی مقروض ہے۔

نائیڈو
نائیڈو

By

Published : Oct 22, 2021, 12:39 PM IST

نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے کاکوری واقعہ کے انقلابی اشفاق اللہ خان کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

جمعہ کو دہلی میں جاری ایک پیغام میں نائیڈو نے کہا کہ اشفاق اللہ خان ایک سچے محب وطن اور شاعر تھے۔ ان کی تحریر اور جرات نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا۔ قوم ان کی عظیم قربانی کی مقروض ہے۔

مزید پڑھیں:وینکیا نائیڈو جذباتی ہوگئے، کہا ایوان کے وقار کو مجروح کیا گیا



نائیڈو نے کہا کہ ’میں کاکوری واقعہ کے انقلابی اشفاق اللہ خان کو ان کی سالگرہ پر ملک کی آزادی کے لیے عظیم قربانی کے لیے مشکورانہ سلام کرتا ہوں۔ ان کی شاعری نے اہل وطن کے دل کو چھو لیا، ان کی حب الوطنی کو بیدار کیا۔ ملک ہمیشہ ان کا مقروض رہے گا‘۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details