نائیڈو نے منگل کو سینئر صحافی جے ایس افتخار کی کتاب ’اردو پوئٹس اینڈ ڑائٹرس۔ جیمس آف ڈکن‘ کی ایک کاپی لیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومتوں کو علاقائی سطح کے مصنفین اور شاعروں اور دیگر ادیبوں کو سامنے لانے کی مہم شروع کرنی چاہئے۔
اس موقع پر نائب صدر نے تلنگانہ ریاستی زبان اور ثقافت محکمہ کے ڈائرکٹر ممیدی ہری کرشنا سے سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا راو پر کتابیں لیں۔
انہوں نے ستیہ کاشی بھارگو کی تحریر کردہ ’مانوتم رام‘ اور ملک ارجن کی تحریر کردہ ’نلاگونڈا کتھالو‘ بھی لی۔