بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے مغربی بنگال، اڈیشہ، سکم اور انڈمان و نکوبار کے پارٹی کارکنوں سے طوفان 'یاس' سے متاثرہ علاقوں سے لوگ محفوظ مقام پر پہنچانے اور ان کے لئے امدادی کام کے لئے مہم چلانے کے لئے کہا ہے۔
نڈا نے گردابی طوفان 'یاس' پر بات چیت کرنے اور امدادی کاموں کے بارے میں تبادلہ خیال کے لئے ریاستی پارٹی عہدیداروں، پارٹی ارکان پارلیمان اور مغربی بنگال ، اڈیشہ ، سکم اور انڈمان و نکوبار کے ارکان اسمبلی سے ورچول میٹنگ کی۔
انہوں نے بتایاکہ "ہمارے پاس ایک اور بحران طوفان 'یاس' کی شکل میں آیا ہے۔ بی جے پی کا ہمیشہ ہی یہی مقصد رہا ہے کہ وہ مشکل حالات تباہی اور جان و مال کے وقت متاثرہ لوگوں کو امداد فراہم کرے اور نقصانات کو کم سے کم کرنا ہے۔‘‘
بی جے پی صدر نے کہا کہ "طوفان سے متاثرہ ریاستوں میں ریاستی سطح پر اور ضلعی سطح پر پارٹی کی کوآرڈینیشن کمیٹی بغیر کسی تاخیر کے بن جانی چاہئے۔ ان کمیٹیوں کو نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس ، اسٹیٹ ڈیزاسٹر کے ساتھ رابطے میں رہنا چاہئے۔ اب سے منیجمنٹ ٹیم اور مقامی انتظامیہ اور طوفان سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو بچانے اور امدادی کاموں کے لئے ایک ایکشن پلان بنایا جانا چاہئے۔‘‘