نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج پارٹی کی تنظیمی تنظیم نو کے لیے قومی ایگزیکٹو کے نئے مرکزی عہدیداروں کا اعلان کیا، جس میں نو خواتین اور دو مسلمان شامل ہیں۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری اور مرکزی دفتر کے انچارج ارون سنگھ نے آج صبح یہ فہرست جاری کی، جس میں 13 قومی نائب صدور، آٹھ قومی جنرل سکریٹری، قومی تنظیم کے جنرل سکریٹری، کو آرگنائزیشن جنرل سکریٹری، 13 قومی سکریٹری، قومی خزانچی اور شریک خزانچی شامل ہیں۔ ان عہدیداروں میں سے نو خواتین ہیں۔ اس بار قومی جنرل سیکریٹریز میں کسی خاتون کو جگہ نہیں ملی، تاہم 13 قومی نائب صدور میں سے 5 اور 13 قومی سیکریٹریز میں سے 4 خواتین ہیں۔
کیرالہ کے عبداللہ کٹی اور اتر پردیش کے طارق منصور کی شکل میں دو مسلم چہروں کو قومی نائب صدر بنایا گیا ہے۔ تلنگانہ کے سابق ریاستی صدر سنجے بنڈی اور اتر پردیش کے گورکھپور سے رکن قانون ساز کونسل ڈاکٹر رادھا موہن اگروال کو قومی جنرل سکریٹری بنایا گیا ہے۔ کیرالہ کانگریس کے سینئر لیڈر اے کے انٹونی کے بیٹے انیل انٹونی کو قومی سکریٹری بنایا گیا ہے۔ نئی فہرست میں ایک اہم تبدیلی نیشنل کو آرگنائزیشن جنرل سکریٹری شیو پرکاش کی مرکز میں تبدیلی کی ہے۔ انہیں بھوپال سے ہٹا کر لکھنؤ بھیجا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے یہ ایک اہم تبدیلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: AMU VC Nominated As MLC بھارتیہ جنتا پارٹی نے اے ایم یو کے وائس چانسلر کو ایم ایل سی بنایا
فہرست درج ذیل ہے:
قومی نائب صدر:- ڈاکٹر رمن سنگھ، محترمہ وسندھرا راجے، رگھوبر داس، سودان سنگھ، بیجینت پانڈا، محترمہ سروج پانڈے، محترمہ ریکھا ورما، محترمہ ڈی کے ارونا، ایم چوبا اے او، عبداللہ کٹی، لکشمی کانت باجپئی، محترمہ لتا اوسینڈی اور طارق منصور۔
قومی جنرل سکریٹریز: محترم ارون سنگھ، کیلاش وجے ورگیہ، دشینت کمار گوتم، ترون چُگ، ونود تاوڑے، سنیل بنسل، سنجے بنڈی اور رادھاموہن اگروال۔