اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

Explosion In Rajouri راجوری میں مشتبہ دھماکہ، بچہ اور خاتون کی موت، تین زخمی - راجوری میں مشتبہ دھماکہ

راجوری میں ایک مشتبہ دھماکے ہوا جس میں ایک بچہ اور ایک خاتون کی موت ہوگئی ہے جب کہ تین دیگر افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ Explosion In Rajouri

راجوری میں مشتبہ دھماکے میں دو افراد زخمی
راجوری میں مشتبہ دھماکے میں دو افراد زخمی

By

Published : Jan 2, 2023, 10:06 AM IST

Updated : Jan 2, 2023, 1:43 PM IST

راجوری: جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے اپر ڈانگری گاؤں میں مشتبہ دھماکہ ہوا، یہ دھماکہ گزشتہ کل فائرنگ کے واقعہ کے متاثرین کے گھر کے قریب ہوا۔ اس دھماکہ میں ایک بچہ سمیت ایک 40 سالہ خاتون کی موت ہوگئی ہے جبکہ تین دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اے ڈی جی پی مکیش سنگھ کے مطابق ایک اور مشتبہ آئی ای ڈی برآمد ہوا ہے، جسکی جانچ کی جارہی ہے۔ وہیں جموں و کشمیر انتظامیہ نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کو 10 لاکھ روپیے اور سرکاری نوکری جب کہ زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپیے معاوضہ دیا جائے گا۔ Explosion In Rajouri

راجوری میں مشتبہ دھماکہ

آپ کو بتادیں کہ مذکورہ گاؤں میں ایک اور بڑا واقعہ پیش آیا ہے جہاں کچھ نامعلوم مسلح افراد نے تین رہائشی مکانوں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئے جن میں سے بعد میں چار افراد کی ہسپتال میں موت ہوگئی جب کہ مزید چھ افراد زیر علاج ہیں، جن میں دو کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں ہوائی سروس کے ذریعہ جموں میڈیکل کالج میں منتقل کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے تمام کا تعلق ضلع راجوری کے گاؤں ڈانگری سے ہے۔

راجوری میں مشتبہ دھماکہ

مزید پڑھیں:۔Political leaders condemn Rajouri Attack ایل جی، محبوبہ مفتی سمیت دیگر رہنماؤں نے راجوری حملہ کی مذمت کی

راجوری میں مشتبہ دھماکہ

بتایا جارہا ہے کہ ایک ہی محلہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔ نامعلوم بندوق برداروں نے سو میٹر کے فیصلے پر دو الگ الگ گھروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں چار افراد کی موت ہوگئی جب کہ چھ دیگر کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ مذکورہ علاقہ کو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے محاصرہ میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی مہم اور سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ بندوق برداروں کو گرفتار کیا جاسکے۔ ان دونوں واقعات کے بعد علاقے میں سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے، گاؤں کے اطراف میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا۔

Last Updated : Jan 2, 2023, 1:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details