میسور: ریٹائرڈ میجر جنرل سی کے کرومبیہ (88) کئی دنوں سے مختلف بیماری میں مبتلا تھے۔ جمعرات کو میسور تعلقہ کے ہیمن ہلی میں واقع اپنے فارم ہاؤس میں انتقال کر گئے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔ خاندانی ذرائع نے بتایا کہ سی کے کرومبیہ کی آخری رسومات جمعہ کو وجے نگر کے شمشان گھاٹ میں ادا کی جائے گی۔
ڈاکٹر کرومبیہ کی پیدائش 3 دسمبر 1936 کو مدیکری میں سی بی کریپا کے بیٹے کے طور پر ہوئی۔ انہیں فیلڈ مارشل کے ایم کریپا کے قریبی رشتہ دار بتایا جارہا ہے۔ سنٹرل ہائی اسکول، گورنمنٹ کالج، مدیکری میں تعلیم حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے 1957 میں انڈین ملٹری اکیڈمی دہرادون میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز مراٹھا لائٹ انفنٹری کی 5ویں بٹالین میں کیا۔ ناگالینڈ، میزورم، تریپورہ میں فوجی کاروائیوں میں حصہ لیا۔ 1965 کی بھارت پاک جنگ میں وہ راجستھان بارڈر پر لڑے اور پاکستان کے کئی دیہاتوں پر قبضہ کر لیا۔