سینیئر کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے سنیچر کو کہا انہیں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کرکے بات چیت کرنے کے لئے نہیں بلکہ اپنی پارٹی کی تنظیم نو اور احیا کی ہدایت ملی ہے۔
گوا کے تین روزہ دورہ پر آئے چدمبرم نے یہاں ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے کہاکہ ہم صرف پارٹی کی تنظیم نو اور احیا کے ساتھ ہی پارٹی کی عوامی حمایت میں توسیع اور نئے اراکین کو شامل کرنے کے سلسلہ میں بات چیت کریں گے۔
پارٹی کی تنظیم نو اور احیا کی ہدایت ملی ہے: چدمبرم انہوں نے کہا کہ مجھے کسی اور چیز پر بات چیت کرنے کا حق نہیں ہے۔ میرے لئے پارٹی کی تنظیم نو، پارٹی کا احیا اور بلاک کمیٹی کے تنظیم نو اور نئے اراکین کو جوڑنے کی ہدایت ہے۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی کے کارکن ایک ٹیم کے طورپر کام کریں گے اور ایک آواز میں بولیں گے۔ تیاری بہت اچھی چل رہی ہے۔ میں نے صدر، معاون صدور کے ساتھ میٹنگیں کیں۔ ہم پر جوش ہیں۔
گوا کے لئے انتخابی مبصر کے طورپر تقرری کے بعد چدمبرم کا یہ گوا کا دوسرا دورہ ہے۔